Explore

قائن کی بیوی — کون تھی؟

تنقید کرنے والے اکثر قائن کی بیوی کو لے کر بائبل کی ریکارڈ شُدہ تاریخ کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ وہ دعوی کرتے ہیں ، کہ آدم اور حوا کے بیٹے کے لِئے قائن کو بیوی تلاش کرنے کے لیئے یہاں ضرور اور لوگ بھی موجود ہونگے جو آدم اور حوا کی اولاد سے مُشابہت رکھتے ہونگے ۔یہ سوال بہت سے لوگوں کو پیدائش کےتخلیقی پہلو کو قبول کرنے کے لِئے روکتا ہے اور دُنیا کی ابتدا مرد اور عورت کے ریکارڈ کے بارے میں — ایک ریکارڈ جس پر تمام بائبل کی تعلیمات منحصر ہیں۔

بائبل واضع طور پر بیان کرتی ہے ، کہ ابتدا میں خدا نے ایک مرد اور ایک عورت کو پیدا کیا۔1 خدا نے ابتدا ہی میں لوگوں کے گروہ پیدا نہیں کِئے۔آدم پہلا انسان تھا ،(1 کرنتھیوں 15:45) ۔حوا، تمام لوگوں کی ماں ہے (پیدائش 3:20)۔ اور ہم نے یہ بھی دیکھا کہ جب آدم نے تمام جانداروں کو دیکھا ،تو وہ اپنا ساتھی نہ پا سکا کیونکہ کوئی بھی اُس کی قسم کا نہ تھا ۔

تو ہم سب آدم اور حوا کی اولاد ہیں اور جدید جنیٹک کی تعلیم مُتفِق ہیں کہ تمام انسان ایک عورت کی اولاد ہیں۔2

بائبل بیان کرتی ہے کہ تمام انسان گنہگار ہیں ،اور ہم سب یکساں ہیں (اعمال 17:26)۔ ،اور اُس نے ایک ہی اصل سے آدمیوں کی ہر ایک قوم تمام کو زمین پر رہنے کے لِئے پیدا کیا ۔کلام (صفحہ نمبر 59:60 دیکھیں) صرف یہ بیان کرتا ہے کہ تمام لوگ جو زندہ ہیں اور وہ جو کبھی زندہ رہے ہیں وہ تمام پہلے انسان آدم کی اولاد ہیں۔3

اس سے مراد ہے کہ کائن کی بیوی آدم کی اولاد ہے ۔وہ کسی اور ذات سے نہیں ہوسکتی تھی۔

قائن کے بہن اور بھائی

کلام کے مطابق قائن آدم اور حوا کی پہلی اولاد تھی (پیدائش 4:1)۔ وہ اور اُس کے بھائی ہاؔبل اور سیؔت(پیدائش 4:2،25)، وہ دنیا مین پہلی نسل کا حصہ تھے ۔اگرچہ آدم اور حوا کے بہت سے بیٹے اور بیٹیاں تھیں جن کا ذکر نہیں کیا گیا (پیدائش 5:4)۔ اس میں اُن کی پیدایش کا وقت اور اُن کی تعداد بیان نہیں کی گئی۔فرض کریں اگر اُن کی عمر بہت لمبی ہے ، تو اُن کے بہت سے بچے ہو سکتے ہیں ۔تاریخ دان یوسف نے لکھا ،آدم کےبچوں کی تعداد ، جیسے کہ پرانی روایت کہتی ہے ،ان کی تعداد 33 بیٹے اور 23 بیٹیاں ۔بہت سے لوگ 130 سال پہلے پیدا ہوئے (پیدائش 5:3) سیؔت کی پیدایش سے پہلے ۔

بائبل کائن کی شادی کے بارے میں نہیں بتاتی کہ کب ہوئی،اور دوسرے بچوں کی شادی کی تفصیلات کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا ،لیکن کچھ بھائیوں کو اپنی بہنوں سے شادی کرنا پڑی ،ورنہ کِسی نسل کا وجود نہ رہتا!

12640-wedding

خدا کا قانون بہن اور بھائی کی شادی کے خلاف کیا کہتا ہے ؟

اس قسم کی شادیوں کی ممانت موسیٰٰ کے زمانے میں ہوئی(احبار 18:20)۔ اور ہر ایک مرد کو ایک عورت سے شادی کاحکم دیا گیا (پیدائش 1،2 اور متی 6۔3 :19)، حقیقت میں اس قسم کی شادی اُس زمانے کے لحاظ سے خدا کی نافرمانی نہ تھی (بہن بھائی کی شادی)

ابراہام نے اپنی نصف بہن سے شادی کی (پیدائش 20:12) خدا نے اس مِلاپ کو برکت بھی دی۔ تا کہ اضحاق اور یعقوب سے عبرانیوں کو پیدا کر یں۔تقریباً 400 سال بعد خدا نے موسیٰ کو اس قسم کی شادی کے خلاف قانون دیا ۔

حیاتیاتی خرابیاں ؟

اس زمانے میں ، قانون بہن بھائیوں کو (یا سوتیلے بہن بھائیوں کی شادی وغیرہ) اجازت نہیں دیتا کہ وہ شادی کریں کیونکہ اُن کے بچوں میں شدید خرابی کےزیادہ امکانات ہیں ۔

اس کی بنیاد کو سمجھنا آسان ہے ۔ہر انسان اپنے والدین سےجینز کے سیٹ کا ایک جوڑا وصول کرتا ہے ،ہر والدین کے پاس جینز کے دو سیٹ ہوتے ہیں ۔بد قسمتی سے،آج کل جینز میں بہت سی خرابیاں موجود ہیں (گناہ اور موت کی لعنت کے سبب )، اور یہ غلطیاں بہت سے طریقوں سے نمائیاں ہوتی ہیں ۔مثال کے طور پر، جنیٹک خرابی بہت سی بیماریوں کو پیدا کرتی ہے ۔اگر ایک جین پیئر ٹھیک ہو ،تو ،یہ عام طور پرخرابی کو نمایا ہونے نہیں دیتا ، لیکن اگر دونوں ہی خراب ہوں ،تو بیماری،خرابی اور موت کا سبب بنتی ہے۔

زیادہ قریبی لوگ ،وہ ہوتے ہیں جن میں ماں باپ سے وراثتی بیماریاں ایک جیسی ہوتی ہیں ۔لہذا، بہن بھائی میں ایک ہی جین کی خرابی ممکن ہے ۔بچے اکثر ایسے جین پیئر کو وراثت میں لے لیتے ہیں جس میں دونوں جینز خراب ہوتے ہیں ۔یہ بچے میں خرابیوں کا باعث بنتا ہے ۔

میاں بیوی جتنے دور کے رشتے دار ہونگے تو اُن میں جنیٹک خرابی کے مواقع اُتنے ہی کم ہونگے ۔اِس قِسم کی حالت میں جینز کے جوڑے میں سے صرف ایک ہی خراب ہوتا ہے۔انسانی نسل غلطیوں (میوٹیشن) کا مجمعوعہ بن رہی ہے۔

نسل در نسل،ایک وقت تھا کہ جب کسی قسم کی غلطی موجود نہ تھی :آدم اور حوا کا وقت ۔جب پہلی تخلیق ہوئی ،تو وہ کامل تھے ۔ہر چیز جو خدا نے بنائی بہت اچھی تھی (پیدائش 1:31) کوئی غلطی نہ تھی !لیکن جب گناہ دنیا میں داخل ہوا ،تو کامل تخلیق بگاڑ کا شکار ہونے لگی،موت اور زوال سے دو چار (رومیوں 8:22) ،یہ خرابی تمام طرح کی جنیٹک خرابیوں کی صورت میں موجود ہے ۔

قائن دنیا کی نسل کا پہلوٹا تھا۔اُس نے (اور اُس کے بہن اور بھائیوں نے)آدم اور حوا سے کسی قسم کی وراثتی خرابی وصول نہ کی جب ابھی دنیا میں گناہ اور لعنت شروع بھی نہ ہوئی تھی (گناہ کو جمع ہونے میں وقت لگتا ہے)۔ایسی صورتحال میں بھائی بہن خدا کی مرضی سے شادی کر سکتے تھے(اُن کے بچوں میں کِسی قِسم کی وراثتی خرابی کا وجود بھی نہیں تھا)۔

Image text:

ہیمو کرومیٹوسِز ،سِکل سیل انیمیا،سِسٹک فائبروسِز،موروثی زیابیطس، 3000 اور بہت سی دوسری جنیاتی بیماریاں ۔

موسٰی کے زمانے میں (کچھ ہزار سال بعد)،خرابی پیدا کرنے والی غلطیاں (میوٹیشن)اتنی بڑھ گیئں کےخدا نے بھائی بہن کی شادی کی ممانت کر دی (احبار 18:20 )۔اور اب تک دنیا میں بہت سے لوگ ہو چکے تھے اور قریبی رشتوں میں شادی کی ضرورت بھی نہ رہی تھی ۔

نتیجہ

بائبل کے ذریعے سے ہم نے قائن کی بیوی سے متعلق سوال کو جواب آسانی سے طلب کیا،اُس خالق کی تخلیق کاریکا ڈ جو ہر چیز کے پیدا ہونے کے وقت موجود تھا۔یہ کسی کو بائبل پر ایمان لانے کے کے لئے رُکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتا۔

حوالہ جات

  1. Genesis chapter 1 and 2 متن پر واپس جائیں۔
  2. So-called ‘mitochondrial Eve’. See Loewe, L., and Scherer, S. 1997.Trends in Ecology and Evolution 12(11):422-423; Wieland , C., 1998. CEN Technical Journal 12(1):1-3. متن پر واپس جائیں۔
  3. Eve, in a sense, was a ‘descedant’ of Adam in that she was made from his flesh and thus had some biological connection to him (Gen. 2:21-23 ) متن پر واپس جائیں۔
  4. Josephus, Flavius. (translated by William Whiston, A.M.) 1981.The complete works of Josephus, Kregel Publication, p. 27. متن پر واپس جائیں۔
  5. Humans have about 100,000 gene pairs. متن پر واپس جائیں۔
  6. Does this means that God changed his mind by changing the Laws? No, God did not changed his mind; because of the changes that sin brought , He introduced new laws for new sake. Also , there is in Bible a progressive revealing of God’s plan , which was in his mind from eternity. See Grigg, R., 1998. Creation 20(3):22-24. متن پر واپس جائیں۔