Explore
Also Available in:

نوع کیسے سب جانوروں کو کشتی میں رکھ سکتا تھا ؟

شکی المزج عالم یہ سوچتے ھوئے اکثر اعتراض یہ کر تے ھیں کہ اس کا کوئی جواب نھیں ھے ۔لیکن اس پر سادہ بات یہ ھے ۔

اس سوال کے دو جوابات ھیں۔جانوروں کی تعداد ،اور کشتی کا سائز۔

5644-ark

زندہ جانوروں کی ہر نوع کو کشتی میں جانے کی ضرورت نھیں تھی۔صرف وہ جاندار جو کہ ھوا میں سانس لیتے تھے[سارے جانداروں جن میں زندگی کا دم تھا۔[ پیدائش 15:7] اور وہ جاندار جن کے زمین پر مسکن تھے اور جو زمین پر چلتے تھے سارے مر گئے پیدائش [21:7]

اس طرح مچھلیوں کو کشتی پر جانے کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ وہ ھوا میں سانس نہیں لتیی ھیں۔اس طرح وہیلز،یا ڈانفنز کو بھی کشتی پر جانے کی ضرورت نھیں تھی۔اگرچہ وہ ھوا میں سانس لیتی ھیں لیکن ان کے گھر اوندے زمین پر نہیں تھے۔مچھلیاں اور وہیلز پانی میں زندہ رہ سکتی ہیں اگرچہ ان میں سے کچھ گار وغیرہ اور ملبے کے ڈھیروں اور آلودہ پانی کی وجہ سے مر بھی گیئں۔ہمیں سمندر سے بوہت سے جانوروں کے فوسلز ملے ہیں جو سیلاب کے دوران مر گئے تھے۔ شاید حشرات کو جمع نہیں کیا گیا تھا اوران کے لیے کشتی میں جگہ نہیں بنائی گئی تھی۔ان کےسانس لینے کے لیے نتھنے نہیں ھوتے پیدائش [22:7] اور وہ تیرتے ھوئے ملبوں جیسے کہ نباتاتی پائیدانوں کے سہاروں سے زندہ رہ سکتے تھے۔ اس میں کوئی شک نہیں کسی نہ کسی طرح کشتی سے چمٹ گئے ھوں گے۔

پس اس طرح نوح جانوروں کی انواع کو تو کم کرنے میں کامیاب ھو گیا۔ لیکن پھر کتنے جانور تھے ؟

مثال کے طور پر کتوں کولیجیے۔کیا نوح نے دو السیشن نسل کے دو کوکر سپنیل دو سکاٹش دو کولیز اور دو ریڈ سٹرز وغیر ہ نسل کے کتے لیے ھوں گے۔نہیں ،اس نے ایک جوڑا کتوں کا لیا ھو گا۔جیسے کہ بھیڑیا نسل کا کتا جو کہ جنیٹک اعتبار سے بہتر پایا گیا ھے۔ جیسے آج کل کے مونگرلز کو ھم جانتے ھیں کہ مختلف انواع کے کتے بھیڑیے جیسے کتوں کی نسل سے پیدا کیے گئے ھیں۔ اور اس میں کچھ ھزار سال ھی لگے ھیں۔ یہ کوئی ارتقاء نھیں ھے۔ یہ تو صرف اصل نسل میں تبدیلیوں کی وجہ سے ھی رونما ھوا ھے ۔اس طرح آج ھمارے پاس بوھت سی اقسام کے جانور ھیں اس تناسب سے زیادہ جو نوح کشتی پر لے کر گیا تھا۔1

ان میں سیلاب سے لے کر 4500 سالوں تک تنوع کا مرحلہ رھا۔ درحقیقت جو جانور نوح نے کشتی پر رکھے ان کا انحصار بائبل کی بیان کردہ قسم کے جانوروں پر ھے ۔ وڈ مور فی اپنی کتاب نوح آرک : آ فسیبیلٹی سٹڈی میں حساب لگاتا ھے کہ جانوروں کی تعداد شاید 16000 سے بھی کم ھو۔اس مفروضے پر کہ بائبل کا ریکارڑ اندازاً ان جانوروں کے برابر ھے ۔ جن کو آج ھم جنس کے طور پر رکھتےھیں۔تاھم اگر بائبل کی بیان کردہ قسم خاندانی گروھوں کے مساوی ھو۔ تب وھاں پر صرف 2000 جانور ھوں گے ۔ شاید ان دونوں کا درمیانی عدد۔

جانوروں کو آسانی سے اک چھوٹے احاطے میں رکھا گیا ھو گا۔کیوں کہ زیادہ تر جاندار چھوٹے قد کے تھے،اوسطاً ایک خرگوش کے قد کےبرابر ، حتّی کہ بڑے جانور بھی جیسے کہ سب سے بڑے ڈانا سورسز نے بھی چھوٹے قد سے ھی اپنی زندگی کا آغاز کیا۔ منتخب انواع میں سے جہنوں نے زمین کو دوبارہ آباد کرنا تھا،اس کی کچھ سوج بوجھہ بنے گی کہ ان جانوروں کی بجائے جو بوڑھے یا پھر بلوغت پر تھے، ان جانوروں کو منتخب کیا جائے جو زیادہ جوان اور صحت مند تھے ۔

5644-ark-size

اور کشتی کا سائز کیا تھا؟ یہ بہت بڑی تھی۔اس پر 500ریل کے ڈبوں کو رکھنے کی گنجائش تھی یا یوں کہہ سکتے ھیں کہ ایک لاکھہ بیس ھزار بھیڑیں رکھنے کی گنجائش تھی ۔پس اس کشتی پر جانوروں کے لیے ان کی خوراک ،پانی اور نوح کے خاندان کی خوراک وغیرہ کے لیے بہت جگہ تھی۔

Note

  1. The phrase ‘after their kind’ occurs 10 times in Genesis 1.