Explore
Also Available in:

دو رنگی جڑواں

Photo by Gary Roberts, . Twins

یقین کریں یا نہ کریں،یہ دونوں خوبصورت چھوٹی بچیاں جڑواں بہنیں ہیں۔ یہ بچیاں اپریل دو ہزار پانچ میں انگلستان کے شہر نوٹنگھم، میں پیدا ہوئیں، نیلی آنکھوں والی ریمی (تصویر کے بائیں طرف) ’گوری ‘ کہلاتی ہے ، جبکہ زیادہ تر لوگ اُس کی بھوری آنکھوں والی بہن، کیان کو ’کالی‘ پکارتے ہیں1

یہ جڑواں بہنیں جلد ہی میڈیا کی توجہ کا بہت زیادہ مرکز بن گئیں۔ خبروں نے تفصیل بیان کی کہ کیسے اُن کے والدین دونوں (نیچے تصویر میں)، کیلی ہوڈگسن اور ریمی ہورڈر، کی ’گوری مائیں اور کالے باپ‘ ہیں۔2

یہ دونوں چھوٹی لڑکیاں اُن سوالات میں سے ایک کا جواب دینے میں مدد کرتی ہیں جو بہت سارے لوگوں کو کلامِ مقدس کے بارے میں پریشان کر چکے ہیں۔ اگر شروع میں صرف ایک مرد اور ایک عورت ہی تھی تب یہ تمام ’نسلیں‘ اپنے ’مختلف جسمانی رنگوں‘ کے ساتھھ کہاں سے پیدا ہوئیں؟ ریمی اور کیان ثابت کرتی ہیں کہ یہ سادگی سے موروثیت کا معاملہ ہے۔۔۔ درست جینز کے ساتھھ، تمام مختلف رنگ ایک نسل میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔3

Photo by Gary Roberts, . Family

اِسی طرح اگر آدم اور حوا کا رنگ جینیاتی ساخت یعنی ’نور‘اور ’تاریکی‘ کے آمیزے کی وجہ سے درمیانہ براؤن تھا، تو یہی عمل ریمی اور کیان کے والدین میں ہے، نور میں سے گزرنے والے تاریکی کے تمام شیڈز اُن کے بچوں اور مستقبل کی نسلوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

کیان اور ریمی کلامِ مقدس کی یہ سچائی بھی ثابت کرتی ہیں کہ ہم سب باہمی تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔ ہم سب آدم اور حوا کی بدولت، اور نوح اور اُس کے خاندان کی بدولت بھی، ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، بالکل جس طرح کلام مقدس فرماتا ہے۔

References

  1. Laing, L., Twins in a million, The Sunday Mail (Brisbane), 12 March 2006, p. 3. Return to text.
  2. ABC News, One twin’s white, the other’s black—twins’ parents both have white mothers, black fathers, abcnews.go.com/GMA/story?id=1813509, 19 September 2006. Return to text.
  3. The pigment responsible for skin ‘colour’ is melanin. If we have a lot of this pigment we are very dark (‘black’). If we don’t have much of this pigment our complexion will be fair (‘white’). See The Creation Answers Book, chapter 18: ‘How did the different “races” arise?’, Creation Ministries International, Brisbane, Australia, 2006. Return to text.